کوسٹ گارڈز نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

494

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنا ڈالا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے جنرل ایریا شادی کو ر میں تنگ باز کے علاقے کی چیکنگ کے دوران چھپائی گئی 3,180 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس، 3 عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -17000ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔