وزیراعلیٰ سندھ کا12 ربیع الاول کی آمد سے متعلق اجلاس

307

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ اجلاس ہوا،

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں تمام علماء کا شکرگذارہوں، علماء کرام  نے صوبے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، یکجہتی، محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا ماحول قائم رکھا ہے،

سید مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ میں نے آج صبح 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں نے12ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی کی ہدایات دے دی گئی ہے اور جلوس کے گذرگاہوں پر تمام سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات کردی گئی ہے،

علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام صوبے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنا رہے ہیں اور حضور پاکؐ نے پوری زندگی امن اور محبت کا درس دیا ہے علماء کرام کوبھی حضور پاکؐ کا درس آگے بڑھانا ہے،

علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کووزیراعلی ہاؤس میں سیرت النبی کانفرنس منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر مرادعلی شاہ نے سیرت النبی کانفرنس  وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا،

وزیراعلی ہاؤس کےاجلاس میں علماء کرام میں مفتی منیب الرحمان، علماء پیر مظفر حسین شاہ، مفتی نذیر جان جبکہ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر مرتضیٰ وہاب، ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی اور کراچی کے تمام ڈی سیز شریک ہوئے.