مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ

600

مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری عوام ایک نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں جس کے بارے میں ناقدوں کا کہنا ہے کہ سخت گیر صدر عبد الفتاح السیسی کی سربراہی میں ایک “ربڑ اسٹیمپ” باڈی تشکیل دیں گے۔

اس سال یہ دوسرے قومی انتخابات ہیں ، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 596 میں سے 568 نشستیں منتخب کی جائیں گی جب کہ دیگر نشستوں پر آمر صدر عبد الفتاح السیسی تعیناتیاں کریں گے۔

انتخابات میں ساڑھے ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن  میں بیشتر آزاد اور السیسی کی حلیف جماعتوں کے نمائندے ہیں۔

انتخابات کے مکمل اور حتمی نتائج دسمبر میں آنے کا امکان ہے۔