کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ: بھارتی دہشتگرد گلستان جوہر سے گرفتار

605

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق رکھنے والے اہم رکن گرفتار لرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والا ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیااور گرفتارملزم بم تیارکرنےاور جدید ہتھیار چلانےکاماہر ہے جبکہ  ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتاتھا۔

رپورٹ کے مطابق عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن عسکری تربیت کےلیے 4مرتبہ بھارت جاچکا ہے اور ملزم کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتاہے جبکہ کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا اور ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت سے محمود صدیقی کی طرف سے غیر قانونی طریقوں سے بھیجی گئی رقم وصول کرتا تھا اور یہ بھیجی گئی رقم ملک میں دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کےلئے استعمال کرتا تھا۔

دوسری جانب عبدالجبارعرف ظفر ٹینشن دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر 2دفعہ جیل جاچکاہے اور ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پرحملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

واضح رہے رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والا ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔