ملک میں کورونا پھر بے قابو ، فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

307

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 جبکہ 6,727 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 10,235 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، پنجاب میں 102,467 ،بلوچستان میں 15,791 خیبرپختونخواہ 38,923، گلگت بلتستان میں 4,148، اسلام آباد میں 18,764 اور آزاد کشمیر میں 3,748 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,594 پنجاب 2,334، خیبرپختونخوا 1,268، اسلام آباد 207، گلگت بلتستان 90، بلوچستان 148 اورآزاد کشمیر میں 86 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 42 لاکھ 35 ہزار 329 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 9  ٹیسٹ کے دوران 847 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 12 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 586  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 24 لاکھ 89  ہزار 905 افراد متاثر، 11 لاکھ 49 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 14 لاکھ 27 ہزار 20 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔