وطن کے دفاع کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

679

اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے ساتھ ساتھ ملکی دفا ع کو نا قابلِ تسخیر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان کو دشمن کی جانب سے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فئیر کے تناظرمیں گھمبیر مسائل درپیش ہیں۔

چیف مارشل مجاہدانور خان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے بالخصوص ملکی دفاع میں خود انحصاری کے حصول کو یقینی بنا نے کے لئے ہمیں ٹیکنالو جی اورمقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے اہداف پر پوری توجہ مرکوز رکھیں اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔