ریلوے اراضی کو شادی ہالز کے لیے لیز پر دینے کا فیصلہ

512

حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے ریلوے اراضی استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کے اطراف اراضی کو شادی ہالز کے لیے لیز پر دیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے 35 ریلوے اسٹیشنز کی زمینوں کا انتخاب کرلیا گیا۔

لیز پر دی جانے والی زمینوں سے ریلوے کو سالانہ 8 کروڑ 50 لاکھ کی آمدنی متوقع ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مارکی کے لیے اراضی 5 سال کی ناقابل توسیع لیز پر دی جائے گی۔ ریلوے ملازمین کے بچوں کی شادی پر مارکی 25 فیصد رعایت دے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیز پر دی جانے والی زمینوں پر صرف شادیی ہال تعمیر ہوں گے۔