قومی انڈر19ون ڈے

593

لاہور(نمائندہ خصوصی) ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 117 رنز سے شکست دے دی۔ 258 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بلوچستان کے محمد ایاز نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ سندھ کے طلحہ احسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل حسن جعفری کے 78 اور غازی غوری 69 رنز کی بدولت سندھ کی ٹیم 257 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔فیض اللہ اور حکمت اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔کنٹری کلب مریدکے میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 74 رنز سے ہرادیا۔ 253 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 44.5 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر محمد شہزاد 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سینٹرل پنجاب کے منیب واصف نے 4 اور سعید علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سینٹرل پنجا ب کی ٹیم 252 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ عبدالرافع نے 65 رنز بنائے۔دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 92 رنز سے شکست دیدی۔