کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر انجینئر نثار احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ای او بی آئی سمیت دیگر اداروں کی جانب سے آڈٹ کے نام پر صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیں اور پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ای او بی آئی و دیگر اداروں کے آڈٹ کم ازکم 2سال کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کریں تاکہ صنعتکار برادری کورونا وبا سے پیدا ہونے والی سنگین معاشی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے پیداواری سرگرمیوں کو بلارکاوٹ بحال کرسکے۔انجینئر نثار احمد خان نے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے اپیل میں کہاکہ سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران نے یہ شکایات کی ہیں کہ ای او بی آئی کے اہلکار صنعتوں کو آڈٹ کے نوٹسز بھیج رہے ہیں ۔