چاول کے دس روزہ سفری سیمینار کا اختتام ہوگیا

220

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زیر نگرانی وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے منصوبہ برائے “چاول کے پیداواری اضافہ میں و فروغ ــ” کے تحت چاول کا دس روزہ سفری سیمینار 2020ختم ہو گیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تھے۔ چاول کے سفری سیمینار برائے 2020میں زرعی تحقیقی اور ایکسٹینشن محکمہ جات اور زرعی سائنسدانوں و نمائندوں نے شرکت کی۔سفری سیمینار میں سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چاول کے پیداواری علاقے شامل تھے۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے سفری سیمینار کے حاصل شدہ نتائج پر تبادلہ خیال کیااور مختلف صوبوں کے موسمیاتی ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے چاول کی فصل کو درپیش مسائل کے حل نکالنے کی تجاویز پیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر محمدعظیم خان نے کہا وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت جاری چاول کے اس منصوبے کا بنیادی مقصد چاول کی زیادہ پیداوار کا حصول اور چاول کی ایسی اقسام تیار کرنا ہے ۔