انڈسٹریل ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،فیصل معز

697

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ویسٹ کراچی عاصم قائم خانی نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے اسی لحاظ سے ان پر لاز م ہے کہ وہ اس علاقے کے لیے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے ۔ 15 پولیس کے اہلکار ہیڈ کواٹر سے ایس ایس پی سینٹرل کے حوالے کیے جائیں گے جن کو بعد ازاں کرائم مانیٹرنگ سیل میں تعینات کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے دور ے کے موقع پر صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معز خان ،سینئر نائب شبیر اسماعیل ،نائب صدر نعیم حیدر، سی ای او این کے آئی ڈی ایم سی صادق محمد ،چیئرمین بورڈ فراز مرزا ، ممبر منیجنگ کمیٹی سید عثمان علی ، چیف سی ایم سی اختر اسماعیل ،چیف ڈی ایم سی محمد فاورق کھاتوڑا ، ممبران منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ وہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کومحفوظ زون بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے موقع پر موجود ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔