نیب ہنگامہ آرائی، 27 ن لیگیوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

242

لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی و تھوڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر)صفدر، مرزا جاوید، رانا ارشد سمیت 27 لیگی
کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ و دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ جمعہ کے روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ودیگر لیگی کارکنان اپنے وکلا فرہاد علی شاہ ، ہارون بھٹہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی جبکہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو منظور کر لی گئی۔