وزیر اعظم کے دورہ پشاور کا شیڈول تبدیل

136

پشاور(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پشاو ر کا شیڈول تبدیل کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پشاور آنا تھاتاہم دورے کاشیڈول
تبدیل کرتے ہو ئے اب وہ 31اکتوبر کو پشاور اورمالاکنڈ کادورکرینگے 31اکتوبر کو صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم پشاور کے دورے سے قبل مالاکنڈ کا دورہ کرینگے اور مالاکنڈ ڈویژن میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا کریں گے، وزیر اعظم کے مالاکنڈ کے دورہ کے لیے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں عارضی ہیلی پیڈ بھی تیارکیا جا رہا ہے ۔