زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزراولپنڈی اورپی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل

120

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری)آئندہ ماہ لاہور مں ا سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیںگے جبکہ پی ایس ایل 5ویں ایڈیشن کے بقیہچاروں میچز کراچی میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیںلاہور میںآئندہ ماہ ا سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیاہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیز کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔دوسری طرف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹرندیم خان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد کھلاڑیوں کو بریک دیا جارہا ہے۔20نومبرسے شروع ہونے والے چوتھے راؤنڈ کے لیے واپسی پر کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کے گھروں اور دوسرے سینٹرل اسٹیشنزپر ہوں گے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کا خیال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ بریک کے ان 11 دنوں میں فارغ وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 کی اس صورتحال میں پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔