نواز شریف اشتہاری قرار کیس جاتی امرا کے باہر اشتہار چسپاں

156

لاہور(نمائندہ جسارت) ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر جاتی امرا اور ماڈل ٹائون کی رہائش گاہوں پر اشتہار چسپاں کر دیے۔ایف آئی اے نے عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری اعجاز نے ٹیم کے ساتھ اشتہار چسپاں کیے ، جاتی امرا عملے کو بھی اشتہار وصول کرایا گیا۔سابق وزیراعظم کی طلبی کا اشتہار چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی چسپاں کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے تحت العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں طلبی کے 2 اشتہارات پاکستانی اخبارات میں شائع کرائے گئے تھے جن میں نواز شریف کو 24 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔