تبدیلی جیسی ڈبہ فلم کوئی نہیں اسکرپٹ بدلا جائے ، خواجہ آصف

143

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع وخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا کہ وطن عزیز میں بڑی ڈبہ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مگر”تبدیلی”جتنی ڈبہ فلم کاکوئی مقابلہ نہیں۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں بڑی ڈبہ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مگر”تبدیلی”جتنی ڈبہ فلم کاکوئی مقابلہ نہیں، اسکرپٹ فلاپ،ڈائیلاگ گھٹیا،ہیرو 2نمبر،خالی بھڑکاں۔اسکرپٹ تے کاسٹ بدلو نہیں تے عوام نے سینما نوں آگ لادینی جے۔