سی سی پی او لاہور شیخ عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

116

لاہور (آن لائن) سی پی او لاہور شیخ عمر کی آڈیو لیکس کا معاملہ ، فون کال پر سائلہ سے نازیبا الفاظ کا استعمال اور شراکت دار کوجان سے مارنے کی دھمکی پر انکوائری رپورٹ تیار کر لی گئی، سی سی پی او لاہور شیخ عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر سی سی پی او لاہور کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔