کراچی،کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کے مدعی کی پولیس کو تلاش

343

کراچی(آن لائن)کراچی میںکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی پولیس کو تلاش ہے تاہم مدعی بیان دینے کے لیے تھانے نہیں آرہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے لیکن مدعی وقاص متعدد بار بلانے کے باوجود بیان دینے نہیں آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی وقاص کو ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام ثابت کرنے ہیں، دھمکی کی دفعہ میں پولیس کو مدعی کا بیان درکار ہے۔