مردم شماری نتائج جاری نہ کرنے پر ادارہ شماریات سے جواب طلب

362

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، ادارہ شماریات، الیکشن کمیشن اور دیگر سے 4 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں پاکستان پاسبان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئی درخواست کو پہلے سے دائر درخواستوں کے ساتھ یکجا کردیا۔ پاسبان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ کی مدت 30 اگست کو ختم ہوگئی تھی‘بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے پورے صوبے میں شہری نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے‘ مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کیے بغیر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے‘ ادارہ شماریات کو مردم شماری کے نتائج جاری کرنے اور بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔