آئی جی کو اٹھا لیں گے تو باقی کیا رہ جائے گا‘لطیف کھوسہ

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب، پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئی جی کو اٹھا لیں گے تو باقی کیا رہ جائے گا‘یہاں رول آف لا کو نظر انداز کرکے اس کی دھجیاں اُڑائی گئیں‘ نہ بنیادی حقوق کا خیال رکھا گیا‘ یہ شرمناک عمل ہے۔ انہوںنے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یہاں پنجاب سے آئی ہوئی تھیں‘ جو درخواست مزار قائد انتظامیہ نے دی وہ قابل دست اندازی قانون نہیں تھی‘ ایک عدالتی مفرور سے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی‘ ایک جھوٹامدعی پیدا کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ بنایا گیا‘ پولیس نے انکار کیا تو پہلے ایڈیشنل آئی جی کو اٹھایا پھر آئی جی کو2 گھنٹے محصور رکھا گیا‘4 بجے آئی جی کو لے جایا گیا‘ اس طرح آئی جی کو اٹھا لیں گے تو باقی کیا رہ گیا‘ خدارا آئین کی بالادستی کو تسلیم کریں‘ چیف جسٹس صاحب چھوٹے چھوٹے ایشوز پر سوموٹو لیتے ہیں ‘اس سے بڑا مسئلہ کیا ہوگا؟