اہم عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے، ختم نبوت کانفرنس

378

چنیوٹ (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں ہونے والی 39ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانی ملکی سلامتی اور استحکام کیلیے شدید خطرہ ہیں، قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹائے بغیر ہمارے ایٹمی اثاثہ جات محفوظ نہیں ہوسکتے، چناب نگر میں قادیانی جماعت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بیوروکریسی میں چھپے ہوئے قادیانی فوج، دینی قوتوں اور جمہوری اداروں میں ٹکراؤ کی صورت پیدا کر کے خلفشار پھیلا رہے ہیں۔ امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال سے منع کیا جائے، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول اور فوج کے بنیادی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے، شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے۔ بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلیے پاکستانی سفارتخانوں کو متحرک اور فعال کیا جائے۔ کانفرنس تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں کی گونج میں ختم ہوگئی۔ کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت نائب مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد و پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد، مولانا صاحبزادہ نجیب احمد، مولانا محب اللہ لورالائی، مولانا شہاب الدین موسیٰ زئی شریف نے کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ علماء کرام اور اسلامیان پاکستان تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس مشن کی آبیاری کودنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔ آج پوری قوم افواج پاکستان کی قومی و ملی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امام ابو حنیفہؒ کے قول کے مطابق جھوٹے مدعی نبوت سے دلیل مانگنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے، نبوت کے جھوٹے دعویدار اور توہین رسالت کرنے والوں کو زمین پر رہنے نہ دیا جائے۔ قادیانیت کا زہریلہ سانپ عالمی قوتوں کی پشت پناہی اور پرورش کی وجہ سے زہریلہ اژدہا بن گیا ہے، افریقی ممالک میں مسلمان قادیانی ارتدادی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں علمائے کرام کے قتل اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے میں قادیانی سازشیں کارفرما ہیں۔ کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ، مولانا ڈاکٹر محمد سعید اسکندر، جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں اور مقتدر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔