یمنی باغیوں کا بارودی ڈرون مار گرایا‘ عرب اتحاد کا دعویٰ

294

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے باغیوں کا بارود سے بھرا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہریوں پر حملے کے لیے مسلح ڈرون روانہ کیا تھا،جسے ہدف تک پہنچے سے قبل ہی صعدہ میں گرادیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ باغی صنعا کے شہری علاقوں سے بیلسٹک میزائل داغ کر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے عرب اتحاد کے دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔