امریکی ایما پر اسٹونیا نے بھی حزب اللہ پر پابندیاں عائد کر دیں

224

تالین (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک اسٹونیا نے امریکاکے ایما پر لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسٹونیا کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ حزب اللہ بین الاقوامی اور ملکی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ پابندیوں کے تحت حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی دھڑوں کے ارکان کا اسٹونیا میں داخلہ ممنوع ہو گا اور اس حوالے سے جلد ہی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ اورمس رینسالو کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک میں قیام امن میں بہتری آئے گی۔