امریکاغریبوں کا خون برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

166

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا غربیوںکا خون نچوڑنے والے ممالک میں سرفہرست آ گیا۔ برطانوی اخبار گارجین کے مطابق بڑی کمپنیاں غریب شہریوں سے خون خرید کر پلازما برآمد کرتی ہیں۔ کورونا کے دنوں میں پلازما فروخت کرکے امریکی شہری ایک ہفتے میں 100 ڈالر تک کماتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں انتہائی مفلس افراد میں پلازما فروخت کرنا رواج بنتا جارہا ہے۔