اپنے فیصلے خود کرنے کے مجاز ہیں امریکی رائے کی کوئی وقعت نہیں‘ اردوان

265
استنبول: تُرک صدر رجب طیب اردوان ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے گفتگو کررہے ہیں

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں اور امریکا کی بیان بازی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ روس سے خریدے گئے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے تجربے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکا کے تمام اعتراضات بے وقعت ہیں اور ہمیں واشنگٹن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ آرمینیا جنگ بندی کے اپنے وعدوں کا پاس رکھے۔