قابض صہیونی فوج کے گھروں پر چھاپے‘24 فلسطینی گرفتار

254
فلسطین: مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران قابض صہیونی فوج گولیاں اور مظاہرین پتھر برسا رہے ہیں‘ اسرائیلی اہل کار نوجوان کی آنکھوں میں مرچیں جھونک رہے ہیں‘ غزہ پر بم باری کے بعد شعلہ اٹھ رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی آڑ میں گھروں میں لوٹ مار کی اور 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ غرب اُردن میں تلاشی کے دوران سیکورٹی اداروں اور آبادکاروں کو نشانہ بنانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ الخلیل میں بھی تلاشی کے دوران خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لیاگیا۔