ایران کا تیل کے بدلے سامان درآمد کرنے کا فیصلہ

549

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے دوسرے ممالک سے تیل کے بدلے میں سامان کی خریداری کے فیصلے کے تحت منصوبے پر کام شروع کردیا۔ وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ اور مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے غیر ملکی تجارت کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے تیل کے بدلے سامان درآمد کرنے کا اعلان کیا۔ زنکنہ نے وزیر صنعت و زراعت اور سنٹرل بینک کے گورنر کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کہا کہ امید ہے کہ ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجویز وزارت تیل کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور ایرانی صدر نے اس کی منظوری دی۔ ادھر عبد الناصر ہمتی نے کہنا تھا کہ بنیادی ضروت کا سامان اور پیداوار کے شعبے کو درکار خام مال درآ مد ی منصوبے میں ترجیح رہے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں ایران کے 40 ارب ڈالر کی رقم منجمد ہوگئی تھی۔