برطانیہ اور جاپان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط

160
ٹوکیو: جاپانی وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی اور برطانوی وزیر تجارت لز ٹروس معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور جاپان کے وزرا نے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹوکیو میں منعقدکی گئی تقریب میں برطانوی وزیر تجارت لز ٹروس اور جاپانی وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد یہ کسی بھی ملک کے ساتھ طے کیا گیا آزاد تجارت کا پہلا سمجھوتا ہے،جس کے تناظر میں ٹروس نے اسے تاریخی قرار دیا۔