ٹنڈوالٰہیار،پولیس کی نااہلی کے باعث شہر چوروں کے حوالے

238

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)محکمہ پولیس چھٹی پر چلا گیا، چور اور ڈاکو اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ،عوام کی جان ومال محفوظ رہنا مشکل ہو گیا، ایک ہفتے سے شہر چوروں کے حوالے ہو نے سے شہر میں لاکھوں کی چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے، انتظامیہ نام کی رہ گئی ہے، متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان ٹنڈوالٰہیار کا پر یس بیان میں محکمہ پولیس پر الزام۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ٹنڈوالٰہیار کے ڈسٹر کٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ و ممبران نے اپنے مشتر کہ پر یس بیان میں کہا ہے کہ ٹنڈوالٰہیار میں ایک ہفتے چوری کی وارداتوں میں تیز ی نے عوام کی جان و مال کو خطر ے میں ڈال دیا ،شہر میں درجنوں دکانوں پر چوری ہونا اور لاکھوں روپے کا سامان چوری ہو نے کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور ہمیں ان وارداتوں پر صد افسوس بھی ہے اور یوں محسوس ہو تا ہے جیسے ٹنڈوالٰہیار میں محکمہ پو لیس چھٹی پر چلی گئی ہو اور چوروں اور ڈاکوئوں نے اپنی ڈیوٹی کا چارج سنبھال لیا ہو اس عمل سے ٹنڈوالٰہیار کے شہریوں اور تاجروں میں بڑی بے چینی پھیل چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹنڈوالٰہیار میں تعنیات افسران نے اپنی تقریری کو جواز کھوچکے ہیں ۔انہوں نے آئی جی سند ھ، اے آئی جی حیدر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہو ئی چوریوں کا از خود نوٹس لے اور شہر یوں کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنا یا جائے۔