سونے کی قیمت 1لاکھ 15 ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت350روپے کی کمی سے1لاکھ 15ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے 1912ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 350 روپے ہوگئی۔