کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ فردوس الیون کی شاندار فتح

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میڈیم پیسر حماد خان اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن اسپیل سے ٹیم فردوس الیون س سی کو دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل کنگز سی سی کے خلاف 4 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرادیا۔قائد اعظم پارک اسٹیل ٹائون کرکٹ گرائونڈ پر رائل کنگز سی سی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ محمد عنایت اور محمد فیضان نے یکساں 22,22 رنز ہی کچھ مزاحت کرسکے۔ میڈیم پیسر حماد خان نے اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 20 اور 23 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلئین واپسی کا پروانہ تھمایا۔