بیوی کے قاتل اور ایک دہشت گرد سمیت 65 ملزم دھرلئے گئے

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر میںکی گئی کارروائیوں میں 65 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں بیوی کا مبینہ قاتل ،ایک دہشت گرد ، بھتاخور، ڈکیت ،رہزن ،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں منشیات ،رائفل اور دستی بم سمیت اسلحہ ،مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے شیر پاؤ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سید فیضان علی کو گرفتار کیا۔پاکستان بازار پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم رحمت علی خان کو گرفتار کر لیا،رحمت نے اپنی بیوی سعدیہ کو جمعرات کو گولی مار کے قتل کر دیا تھا۔ رینجرز نے ایک ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان عبدالحمید اور علی رضا عرف سانول کو گرگرفتار کرلیا ، ملزمان 4دفعہ جیل جاچکے ہیں اور شہر میںڈکیتی رہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی سیکڑوںوارداتیں کرچکے ہیں، جب کہ انہوں نے رہزنی کی ایک واردات کے دوران ایک بزرگ شہری شبیر احمد کو گولی مار کے زخمی بھی کیا تھا۔ محمود آباد پولیس نے2 مختلف کارروائیوں کے دوران4 ملزمان گرفتار کرلیے ،چنیسر گوٹھ سے منشیات فروش حفیظ اللہ کو گرفتار کرلیا ،جس کے قبضے سے 340 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی ،دوسری کارروائی میں 3 جواریوں جاوید ولد فرنسز ، احسن ولد منظور اور الطاف ولد جورل جمالی کو گرفتار کیا گیا۔گلشن معمار پولیس نے ایک رہزن خان یونس کوگرفتار کرلیا۔ قائد آباد پولیس نے ایک گٹکا فروش سلطان عزیز کو گرفتار کرلیا۔حیدری مارکیٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں محمد سمیر عبید ولد عبید جمشید اور محمد ایاز عرف بالا ولد افتخارکوگرفتار کر لیا۔بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف ہوٹلوں میں سستے داموں مضر صحت کوکنگ آئل فروخت کرنے والے ملزم صالح کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی اور 560 کلو گرام انتہائی مضر صحت کوکنگ آئل تحویل میں لے لیا۔شاہ لطیف ٹائون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کرلیا ۔ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں47 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔