اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی کے 4 نومبر تک ملتوی کردی ۔ احتساب عدالت ے جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ایک گواہ زین العابدین کے بیان پر جرح مکمل اور دوسرے گواہ آصف سرکی پر جرح آئندہ سماعت تک ملتوی کردی ۔ احتساب عدالت نے ڈپلومیٹک انکلیو میں غیر قانونی ٹھیکا الاٹ کرنے کے ریفرنس کی سماعت کی‘ سابق ڈی جی سی ڈی اے مظہر حسین کی عدم پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہو سکی۔ مظہر حسین کے وکیل نے ان کی عدم پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت پیش کیا۔اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ کی نئی ڈائریکشن آ گئی ہے اب ہر کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریںگے‘ ملزمان پر فرد جرم 3نومبر کو عاید کریںگے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، سرور سندھو، کامران قریشی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق سیکرٹری بجلی وپانی شاہد رفیع ودیگر کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت شریک ملزم اور وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت پیش ہوئے ۔