وفاقی سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہتاہے،مراد علی شاہ

208

سکھر (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ جمعہ کو سکھر میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کہا کہ آج کل وکلا کی بہت ڈیمانڈ ہے اور اگرقانون کی حکمرانی ہو جائے تو آپ سب وکلا بیروزگار ہوجائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یہ آرٹیکل (2) 170 کی بھی خلاف ورزی ہے، کوئی زمین اگر ری کلیم کریں یا جزائر ابھر آئیں تو وہ زمین صوبے کی ہے۔ 12 نیوٹیکل میل کے نیچے جو بھی چیز ہے وہ بھی صوبے کی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کہاں سے یہ اپنی ڈیفینیشنز لاتے ہیں اور بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کو خود پتا نہیں کہ انہوں نے غیر آئینی کام کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ، پیپلز پارٹی اور وکلا برادری اس صدارتی آرڈیننس کے خلاف کھڑے ہونگے۔