پیپلزپارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کو متنازع قرار دیدیا

232

اسلام آباد (خبرایجنسیاں)پیپلزپارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کو متنازع قرار دیدیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰکے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ صدارتی ریفرنس غیر آئینی تھا اس لیے صدر، وزیراعظم، وزیر قانون اور شہزاد اکبر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا ہے کہعدالت عظمیٰکے تفصیلی فیصلے کے بعد عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو بیٹھے‘ حکومت کی معزز جج کو متنازع بنانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے‘ ایک مرتبہ پھر ایک ادارے نے انصاف کے سلیکٹڈ سسٹم پر بات کی ہے‘ججز کے خلاف سازش میں وزیراعظم کا بھی کردار نظر آرہا ہے‘ وزیراعظم کو بھی گھر جانا ہو گا‘معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔جمعے کو عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے تفصیلی تحریری فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہعدالت عظمیٰ کا تفصیلی فیصلہ صدر عارف علوی کے کردار پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔