مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری

152

اسلام آباد (آن لائن) مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔آٹا، چینی اور چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں فلور مل کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش پکڑی گئی۔ جبکہ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوے قریشی فلور مل سیل کر دی ۔خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لے لیا۔ملوث افراد پر بھاری جرمانے عاید کر کے 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔36 چھوٹے بڑے اسٹورز کو سیل کر دیا گیا متعدد کو وارننگ دی گئی ہے ۔سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور مردان اور صوابی میں کی گئیں۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔