روس چین تعاون میں مزید بہتری آرہی ہے، چینی وزارت خارجہ

291

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ چین اور روس کے باہمی اعتماد سازی اور تعاون میں مزید بہتری آرہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین روس کے ساتھ بہترین ہمسائیگی، دوستی اور باہمی احترام پر مبنی روابط برقرار رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماوں کے مابین سیاسی باہمی اعتماد سازی اور اسٹریٹجک تعاون میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل روسی صدر ولاڈمیر پیوٹن نے بھی روس چین کے باہمی تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون اہم بلند درجے تک پہنچ چکا ہے۔