عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

365

اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا، جبکہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

اعلامیے  میں مزید بتایا کہ  اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا۔