تربیتی کیمپ: پریکٹس میچ کے دوران پاکستان وائٹ کو 20رنز سے شکست

261

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے تربیتی کیمپ کے دوران پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان گرین نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے جبکہ عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے، محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر مکمل آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے تربیتی کیمپ میں ہفتے کو کوئی پریکٹس نہیں، آرام کا دن ہوگا۔