چیئرمین سی پیک کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں: سینیٹر رضا ربانی

417

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پاک چین اقتصادی راہداری آرڈیننس سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ میں پیش کردیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بہت مشکل سے ایجنڈے پر آیا ہے۔ یہ سی پیک اتھارٹی کے قانونی ہونے کا معاملہ ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس لیپس ہوچکا ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ سی پیک اتھارٹی کی قانون حیثیت کیا ہے۔

رضا ربانی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کس قانون کے تحت اس وقت کام کر رہے ہیں۔ حکومت اس معالے پر پارلیمنٹ سے بھاگ رہی ہے۔