سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2اہلکار زخمی اور 4دہشتگرد ہلاک

472

کوئٹہ:کاؤنٹر ٹیرورازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ڈی ٹی ) نے مستونگ کے علاقہ دشت میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی اور 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا،فائرنگ کے دوران 2دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی تھی،دہشتگردوں کےٹھکانےسےخودکش جیکٹیں،اسلحہ ،دستی بم  اوردھماکا خیزموادبرآمد ہواہے۔