جسٹس فائز عیسی نے درخواست دائر کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، جسٹس یحیی

532

اسلام آباد: جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور جج حلف اٹھانے والاحقوق اور فرائض دونوں کا پابند ہوتاہے، جسٹس فائز عیسی نے درخواست دائر کرکے حلف کی خلاف ورزی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس یحیی آفریدی نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری افسران آرٹیکل 3/184کے تحت عدالت سے رجوع نہیں کرسکتے،ججز کو قانونی چارہ جوئی کا حصہ بننے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جو 224 صفحات پر مشتمل ہے۔