بلوچستان: بس میں اچانک آگ لگنے سے 5 مسافر جاں بحق

474
File photo

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ خضدار کے علاقے کراڑو میں پیش آیا جہاں ایک چلتی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 5 مسافر جھلس کے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بس میں کُل کتنے مسافر سوار تھے اور آگ کیسے لگی۔

دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی گاڑی اچانک آگ لگ گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے حادثے میں بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔ گاڑی کا ڈرائیور جھلس جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔