روسی انٹیلی جنس چیف پر پابندی عائد، اثاثے منجمد

333

سائبر اٹیک پر یورپی یونین نے روس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور ادارے کے اعلیٰ افسر پر پابندی عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمد کر دیے۔

یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے 2015 میں جرمن پارلیمنٹ پر کمپیوٹر ہیکنگ کرکے معلومات چرائی تھیں۔

بیان کے مطابق اس سائبر حملے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر میں سے ای میلز خفیہ طور پر حاصل کی گئی تھیں۔

سائبر حملے کے الزام ثابت ہونے پر روس کے ملٹری انٹیلی جنس چیف ایگور کوسٹیکو اور انٹیلی جنس افسر ڈیمرتی بدین کو ہیکنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

یورپی یونین نے دونوں روسی افسران پر سفری پابندی عائد کرکے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں۔

دوسری جانب روس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔یورپی یونین کے پاس ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔