نئی گائیڈ لائنز دینے کیلئے وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

795

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں اپوزیشن کے حکومت مخالف بیانیے پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بات ہوگی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے وزرا کو ریاستی بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پر لڑنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزرا خاموش کیوں ہیں؟ ریاستی بیانیے کی جنگ فرنٹ فٹ پر لڑیں۔

عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو میڈیا میں پارٹی موقف بھر پور اندازسے اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ پنجاب کے سینئر وزرا خاموش کیوں ہیں؟ آخر کیا وجہ ہے کہ وزرا میڈیا پر فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آتے۔

عمران خان نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پارٹی مؤقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی طرح دوسرے وزرا بھی کھل کر سامنے آئیںاور سینئر وزرا خاموشی ختم کریں۔