سیالکوٹ، ٹائیگر فورس نے آٹا ، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑ لی

212

سیالکوٹ (آئی این پی) مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع، نشاندہی پر انتظامیہ نے سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑ لی۔ انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں اسٹاک قبضے میں لے کر اسٹورز سیل کردیے۔ ٹائیگر فورس کی اطلاع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپا مار کر چینی کے 50 کلو گرام کے 800 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔ ملوث افراد پر بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ 4 ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ ٹائیگر فورس نے شہروں کے مختلف اسٹورز اور دکانوں پر فرضی خریداری کی جبکہ خفیہ سروے میں اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت میں فروخت بھی پکڑی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے اوور چارجنگ پر بھاری جرمانے جبکہ متعدد دکانیں سیل کی گئیں۔ ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ براہ راست وزیر اعظم کو دی جائے گی