جیکب آباد، وفاقی وزیر نجکاری  محمد میاں سومرو کی والدہ سپرد خاک

376

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی والدہ ضلع جیکب آباد کی سابقہ ضلعی ناظمہ بیگم سعیدہ سومرو طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی۔ والدہ کی نماز جنازہ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے خود پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنماء، علاقائی سردار، میر، گدی نشین، پیر، صحافی برادری اور ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف طبقہ فکر، شہریوں اور سومرو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔