لاڑکانہ، تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دوسرے امراض  میں مبتلا مریضوں کے لیے مفت بلڈ کیمپ

146

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے فاطمید فائونڈیشن بلڈ بینک سروس سینٹر میں زیر علاج تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دوسرے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں مفت بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس کے جوانوں نے خون کے عطیے دیے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ دینا بہتر عمل ہے، تاکہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ سمیت دیگر فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔