سکھر، ادارہ تحفظ ماھولیات کے تحت پلاسٹک بیگز کے استعما ل کیخلاف احتجاج

280

 

سکھر (نمائندہ جسارت) پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کیخلاف ادارہ تحفظ ماحولیات اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام، واک میں سرکاری افسران سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و تاجر برادری سمیت طلبہ کی کثیر تعداد میں شرکت، پلاسٹک بیگ کا استعمال زندگی کے لیے خطرہ ہے، ہم سب کو اس کیخلاف کام کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر و دیگر کا شرکاء ریلی سے خطاب۔ پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کیخلاف ادارہ تحفظ ماحولیات اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر سے پریس کلب تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے جبکہ واک میں سرکاری افسران سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و تاجر برادری سمیت طلبہ کی کثیر تعداد شامل تھی۔ شرکاء واک نے ہاتھوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات سے آگاہی دینے کے لیے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور و دیگر کا کہنا تھا کہ آگاہی ریلی نکالنے کا مقصد شہریوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال زندگی کے لیے خطرہ بنتا جارہا ہے، ہم سب کو اس کیخلاف کام مل کر کام کرنا ہوگا، موجودہ دور میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کرنے سے کئی مشکلات پیدا ہورہی ہیں اور نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ سکھر انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگزکی فروخت کیخلاف کارروائی جارہی ہے، تاہم پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لیے شہریوں کو انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔