صوابی، موضع مرغز میں شادی کی خوشی  میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق

186

صوابی(آئی این) موضع مرغز میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق جب کہ والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق موضع مرغز کے گاڑ پل کے مقام پر بارات میں شامل ایک باراتی غلام ربانی سکنہ نیک نام یار حسین ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ہوائی فائرنگ کی گولی سے موضع مرغز کے انور علی کی بچی جاں بحق جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زیدہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔